6864 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 6864

Hadith in Arabic

۔ (۶۸۶۴)۔ عَنْ کَرِیْمِ بْنِ اَبِیْ حَازِمٍ عَنْ جَدَّتِہِ سَلْمٰی بِنْتِ جَابِرٍ اَنَّ زَوْجَہَا اسْتُشْہِدَ فَاَتَتْ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُوْدٍ فَقَالَتْ: اِنِّی امْرَأَۃٌ قَدْ خَطَبَنِی الرِّجَالُ فَأَبَیْتُ اَنْ أَتَزَوَّجَ حَتّٰی اَلْقَاہُ فَتَرْجُوْ لِیْ اَنِ اجْتَمَعْتُ اَنَا وَھُوَ أَنْ أَکُوْنَ مِنْ أَزْوَاجِہِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فقَالَ لَہُ رَجُلٌ: مَارَأَیْنَاکَ فَعَلْتَ ھٰذَا مُذْ قَاعَدْنَاکَ، قَالَ: اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ أَسْرَعَ أُمَّتِیْ بِیْ لُحُوْقًا فِی الْجَنَّۃ امْرَأَۃٌ مِنْ أَحْمَسَ۔)) (مسند احمد: ۳۸۲۲)

Hadith in Urdu

۔ سیدہ سلمی بنت جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میرا خاوند شہید ہو گیا، میں سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آئی او رکہا: میرے پاس آدمیوں کے منگنیوں کے پیغام آرہے ہیں، جبکہ میں نے شادی سے انکار کر دیا ہے، میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے خاوند سے اسی حال میں ملوں، کیا آپ امید دلاتے ہیں کہ اگر میں اور میرا خاوند جمع ہو گئے تو میں اس کی بیویوں میں سے ہوں گی؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، یہ سن کر ایک بندے نے ان سے کہا: جب سے ہم آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہم نے آپ کو نہیں دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسے کیا ہو؟ انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: میری امت میں سے جو خاتون سب سے جلدی مجھے جنت میں ملے گی، وہ احمس سے ہوگی۔

Hadith in English

.

Previous

No.6864 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۶۸۶۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، کریم بن ابی حازم لم یرو عنہ غیر ابان بن عبد اللہ، ولم یوثقہ غیر ابن حبان، أخرجہ ابویعلی: ۵۳۲۸ (انظر: ۳۸۲۲)