5450 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 5450
Hadith in Arabic
۔ (۵۴۵۰)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی مِنَ الْکَلَامِ أَرْبَعًا، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، فَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللّٰہِ کُتِبَ لَہُ عِشْرُونَ حَسَنَۃً، وَحُطَّتْ عَنْہُ عِشْرُونَ سَیِّئَۃً، وَمَنْ قَالَ: اللّٰہُ أَکْبَرُ مِثْلُ ذٰلِکَ، وَمَنْ قَالَ: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ مِثْلُ ذٰلِکَ، وَمَنْ قَالَ: اَلْحَمْد لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِہِ کُتِبَ أَوْ کُتِبَتْ لَہُ ثَلَاثُونَ حَسَنَۃً، وَحُطَّ أَوْ حُطَّتْ عَنْہُ بِہَا ثَلَاثُونَ سَیِّئَۃً۔)) (مسند أحمد: ۱۱۳۲۴)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے چار کلمات پسند کیے ہیں: سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ جس نے سُبْحَانَ اللّٰہِ کہا، اس کے لیے بیس نیکیاں لکھی جائیں گی اور بیس برائیاں معاف کر دی جائیں گی، جس نے اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہا، اس کے لیے بھی اتنا ثواب ہو گا، جس نے لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُکہا، اس کے لیے بھی اتنا ہی اجرو ثواب ہو گا اور جس نے اپنے دل سے اَلْحَمْد لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ کہا ، اس کے لیے تیس نیکیاں لکھی جائیں گی اور تیس برائیاں معاف کر دی جائیں گی۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۵۴۵۰) تخریج:اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ البزار: ۳۰۷۴، والنسائی فی الیوم واللیلۃ : ۸۴۰ (انظر: ۱۱۳۰۴)