5335 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 5335
Hadith in Arabic
۔ (۵۳۳۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ فِیْ حَدِیْثِ رُؤْیَا اَعْبَرَھَا (اَیْ فَسَّرَھَا) اَبُوْبَکْرٍ رضی اللہ عنہ اَمَامَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثُمَّ قَالَ بَعْدَ تَعْبِیْرِھَا: اَصَبْتُ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَصَبْتَ وَاَخْطَأْتَ۔)) قَالَ: اَقْسَمْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! لَتُخْبِرُنِیْ، فَقَالَ: ((لَا تُقْسِمْ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۱۳)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، یہ ایک خواب سے متعلقہ حدیث تھی، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کی تعبیربیان کی اور پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں نے درست تعبیر بیان کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے بعض پہلو درست بیان کیے ہیں اور بعض میں غلطی کی ہے۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں قسم اٹھاتا ہوں کہ آپ ضرور ضرور مجھے میری غلطی پر آگاہ کریں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قسم نہ اٹھاؤ۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۵۳۳۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۰۰۰، ۷۰۴۶، ومسلم: ۲۲۶۹(انظر: ۲۱۱۳)