5329 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 5329
Hadith in Arabic
۔ (۵۳۲۹)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَجُلَیْنِ اخْتَصَمَا إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَسَأَلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْمُدَّعِیَ الْبَیِّنَۃَ، فَلَمْ یَکُنْ لَہُ بَیِّنَۃٌ، فَاسْتَحْلَفَ الْمَطْلُوبَ، فَحَلَفَ بِاللّٰہِ الَّذِی لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّکَ قَدْ فَعَلْتَ وَلٰکِنْ غُفِرَ لَکَ بِإِخْلَاصِکَ قَوْلَ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۸۰)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دو آدمی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مُدّعِی سے گواہی کا مطالبہ کیا، لیکن اس کے پاس کوئی گواہ نہ تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مُدّعیٰ علیہ سے قسم اٹھوائی اور اس نے اس اللہ کی قسم اٹھا دی، جس کے علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قسم تو تو نے جھوٹی اٹھائی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے تجھے اس لیے معاف کر دیا ہے کہ تو نے اخلاص کے ساتھ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۵۳۲۹) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ ابوداود: ۳۲۷۵ (انظر: ۲۲۸۰)