4896 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 4896
Hadith in Arabic
۔ (۴۸۹۶)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: اِیَّاکُمْ أَنْ تَقُوْلُوْا مَاتَ فُلَانٌ شَہِیْدٌ أَوْ قُتِلَ فَلَانٌ شَہِیْدٌ، فَإِنَّ الرَّجُلَ یُقَاتِلُ لِیَغْنَمَ، وَیُقَاتِلُ لِیُذْکَرَ، وَیُقَاتِلُ لِیُرٰی مَکَانُہُ، فَإِنْ کُنْتُمْ شَاہِدِینَ لَا مَحَالَۃَ، فَاشْہَدُوا لِلرَّہْطِ الَّذِینَ بَعَثَہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی سَرِیَّۃٍ فَقُتِلُوْا، فَقَالُوْا: اللّٰہُمَّ بَلِّغْ نَبِیَّنَا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنَّا أَنَّا قَدْ لَقِینَاکَ فَرَضِینَا عَنْکَ وَرَضِیتَ عَنَّا۔ (مسند أحمد: ۳۹۵۲)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اس طرح کہنے سے بچا کرو کہ فلاں کی وفات شہادت ہے، یا فلاں شہید ہو گیا ہے، کیونکہ کوئی آدمی غنیمت کی خاطر لڑتا ہے، کوئی شہرت کی وجہ سے جنگ کرتا ہے اور کوئی اس لیے قتال کرتا ہے کہ اس کے مرتبے کا پتہ چل جائے، اگر تم نے لامحالہ طور پر گواہی دینی ہی ہے تو ان لوگوں کے لیے شہادت کی گواہی دو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن کو ایک سریّہ میں بھیجا تھا اور ان کو قتل کر دیا گیا تھا، انھوں نے قتل ہونے سے پہلے کہا تھا: اے اللہ! ہمارے نبی کو ہماری طرف سے یہ پیغام پہنچا دے کہ ہم تجھ کو مل چکے ہیں اور ہم تجھ سے راضی ہو گئے ہیں اور تو ہم سے راضی ہو گیا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۴۸۹۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، ابو عبیدۃ لم یسمع من ابیہ عبد اللہ بن مسعود، أخرجہ ابویعلی: ۵۳۷۶، والطبرانی فی الکبیر : ۹۰۲۵ (انظر: ۳۹۵۲)