4073 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 4073

Hadith in Arabic

۔ (۴۰۷۳) عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: أَتَتِ امْرَاَۃٌ مِنْ خَثْعَمَ، فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبِیْ أَدْرَکَتْہُ فَرِیْضَۃُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فِیْ الْحَجِّ وَہُوَ شَیْخٌ کَبِیْرٌ لَا یَسْتَطِیْعُ أَنْ یَثْبُتَ عَلَی دَابَّتِہِ، قَالَ: ((فَحُجِّیْ عَنْ أَبِیْکِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۸)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ خثعم قبیلہ کی ایک خاتون نے آ کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی کے فریضۂ حج نے میرے باپ کو پا لیا ہے، لیکن صورتحال یہ ہے کہ وہ عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے سواری پر بیٹھنے کی سکت بھی نہیں رکھتے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تم خود اپنے والد کی طرف سے حج کر لو۔

Hadith in English

.

Previous

No.4073 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۴۰۷۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۳۹۹، ۶۲۲۸، ومسلم: ۱۳۳۴(انظر: ۱۸۱۸)