3587 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 3587
Hadith in Arabic
۔ (۳۵۸۷) عَنْ عَبْدِ اللہِ (بْنِ مَسْعُوْدِ) رضی اللہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَیُّکُمْ مَالُ وَارِثِہِ اَحَبُّ إلَیْہِ مِنْ مَالِہِ ؟)) قَالَ : قَالُوْا : یَا رَسُوْلَ اللہِ ! مَا مِنَّا اَحَدُ إلَّا مَالُہُ اَحَبُّ إلَیْہِ مِنْ مَالِ وَارِثِہِ ۔ قَالَ : ((اِعْلَمُوْا اَنَّہُ لَیْسَ مِنْکُمْ اَحَدُ إلَّا مَالُ وَارِثِہِ اَحَبُّ إلَیْہِ مِنْ مَالِہِ ، مَالَکَ مِنْ مَالِکَ اِلَّا مَا قَدَّّمْتَ ، وَمَالُ وَارِثِکَ مَا اَخَّرْتَ ۔)) (مسند احمد : ۳۶۲۶)
Hadith in Urdu
۔ سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کون ہے جسے اپنے مال کی بہ نسبت اپنے وارث کا مال زیادہ پیارا ہو؟ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر ایک کواس کے وارث کی بہ نسبت اپنا مال زیادہ محبوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھریاد رکھو کہ تم میں سے ہر ایک کو اپنے مال کی بہ نسبت اپنے وارث کا مال زیادہ پیارا ہے، تمہارا مال تو صرف وہ ہے، جسے تم نے خرچ کرکے آگے بھیج دیا اور جو پیچھے چھوڑا، وہ تمہارے وارث کا مال ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۳۵۸۷) تخر یـج:اخرجہ البخاری:۶۴۴۲(انظر: ۳۶۲۶)