3133 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 3133

Hadith in Arabic

۔ (۳۱۳۳) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ فَلَہُ قِیْرَاطٌ وَمَنِ انْتَظَرَ حَتّٰی یُفْرَغَ مِنْہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَا قِیْرَاطَانِ؟ قَالَ: ((مِثْلُ الْجَبَلَیْنِ الْعَظِیْمَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۷۱۸۸ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ فَاتَّبَعَہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ مِثْلَیْ أُحُدٍ وَمَنْ صَلّٰی وَلَمْ یَتْبَعْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ مِثْلُ أُحُدٍ، قَالَ ابْنُ بَکْرٍ الْقِیْرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ)) (مسند احمد: ۷۶۷۶)

Hadith in Urdu

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی میت کی نماز جنازہ پڑھے، اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہو گا اور جو تدفین سے فراغت تک انتظار کرے، اس کے لیے دو قیراط ثواب ہے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! دو قیراط کیا ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو بڑے پہاڑوں کے برابر ہیں۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد بھی میت کے ساتھ رہتا ہے ، اسے احد کے برابر دو پہاڑوں جتنا ثواب ملتا ہے اور جو شخص نماز پڑھ کر واپس آ جاتا ہے اور اس کے ساتھ نہیں رہتا ، اسے ایک پہاڑ کے برابر ثواب ملتا ہے ۔‘‘

Hadith in English

.

Previous

No.3133 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۳۱۳۳) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۱۳۲۳، ۱۳۲۴، ۱۳۲۵، مسلم: ۹۴۵ (انظر: ۷۱۸۸) تخریج :.... انظر الحدیث بالطریق الاول