2941 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2941
Hadith in Arabic
۔ (۲۹۴۱) عَنْ عُمَیْرٍ مَوْلَی آبِی اللَّحْمِ أَنَّہُ رَأٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَسْتَسْقِی عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّیْتِ قَرِیْبًا مِنَ الزَّوْرَائِ قَائِمًا یَدْعُوا یَسْتَسْقِی رَافِعًا کَفَّیْہِ لَا یُجَاوِزُ بِہِمَا رَأْسَہُ مُقْبِلٌ بِبَاطِنِ کَفَّیْہِ اِلٰی وَجْہِہِ۔ (مسند احمد: ۲۲۲۹۰)
Hadith in Urdu
آبی اللحم کے غلام سیّدنا عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زوراء مقام کے قریب احجاز الزیت کے پاس بارش کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر دعا کر رہے تھے، اپنے ہتھیلیاں بلند کررکھی تھیں، البتہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر سے تجاوز نہیں کررہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ہتھیلیوں کے باطنی حصے کو اپنے چہرے کی طرف متوجہ کررکھاتھا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۹۴۱) تخریـج: …اسنادہ صحیح علی شرط مسلم أخرجہ الترمذی: ۵۵۷، والنسائی: ۳/ ۱۵۸ (انظر: ۲۱۹۴۳، ۲۱۹۴۴)