2327 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2327
Hadith in Arabic
۔ (۲۳۲۷) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لَہُ: ((اِذَا دَخَلْتَ لَیْلاً فَـلَا تَدْخُلْ عَلٰی أَھْلِکَ حَتّٰی تَسْتَحِدَّ الْمُغِیْبَۃُ وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَۃُ۔)) قَالَ وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا دَخَلْتَ فَعَلَیْکَ الْکَیْسَ الْکَیْسَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۳۳)
Hadith in Urdu
سیّدنا جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تو رات کو سفر سے واپس لوٹے تو اپنے گھر والوں کے پاس نہ جا، حتیٰ کہ غائب خاوند کی بیوی استرا استعمال کر لے (زیر ناف بال مونڈ لے) اور پراگندہ بالوں والی کنگھی کر لے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا جابر سے فرمایا: جب تو سفر سے واپس گھر میں آئے تو عقلمندی کو لازم پکڑنا، عقلمندی کو (یعنی حق زوجیت ادا کرنے کا اہتمام کرنا)۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۳۲۷) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۵۲۴۶، وأخرج الشطر الاول منہ مسلم: ص ۱۵۲۷ (انظر: ۱۴۱۸۴)