2084 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2084
Hadith in Arabic
۔ (۲۰۸۴) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ الْمُزَنِیِّ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((صَلُّوْا قَبْلَ الْمَغرِبِ رَکْعَتَیْنِ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((صَلُّوْا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ۔)) ثُمَّ قَالَ عِنْدَ الثَّالِثَۃِ: ((لِمَنْ شَائَ۔)) کَرَاھِیَۃَ أَنْ یَتَّخِذَھَا النَّاسُ سُنَّۃً ۔ (مسند احمد: ۲۰۸۲۶)
Hadith in Urdu
سیدنا عبد اللہ مزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرو۔ پھر فرمایا: مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرو۔ جب تیسری دفعہ یہ فرمایا تو یہ اضافہ کیا: جو چاہے، وہ پڑھ لے۔ یہ آخری بات اس لیے کہی کہ کہیں ایسانہ ہو کہ لوگ اسے ضروری طریقہ سمجھ لیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۰۸۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۱۸۳، ۷۳۶۸ (انظر: ۲۰۵۵۲)