1378 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 1378
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۷۸) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ مَوْضِعُ مَسْجِدِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِبَنِیِْ النَّجَّارِ وَکَانَ فِیْہِ نَخْلٌ وَخَرِبٌ وَقُبُورٌ مِنْ قُبْورِالْجَاھِلِیَّۃِ فَقَالَ لَھُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ثَامِنُوْنِیْ۔)) فَقَالُوْا: لَانَبْغِیْ بِہِ ثَمَنًا إِلَّا عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، فَأَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالنَّخْلِ فَقُطِّعَ وَبِالْحَرْثِ فَأُفْسِدَ وَبِالْقُبُورِ فَنُبِشَتْ وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَبْلَ ذَلِکَ یُصَلِّیْ فِی مَرَابِضِ الْغَنَمِ حَیْثُ أَدْرَکَتْہٗالصَّلَاۃُ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۶۷)
Hadith in Urdu
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مسجد نبوی کی جگہ بنو نجار کی ملکیت تھی اور اسمیں کھجوروں کے درخت اور زمانہ جاہلیت کی قبریں تھیں اور کچھ جگہ ویران پڑی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: مجھ سے قیمتاً سودا کر لو۔ لیکن انھوں نے کہا کہ ہم اس کی قیمت صرف اللہ تعالیٰ سے لیں گے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے درختوں کے بارے حکم دیاتو انہیں کاٹ دیا گیا اور کھیتی کے متعلق حکم دیا تو اسے اجاڑ دیا گیا اور قبروں کے بارے حکم دیا تو انہیں اکھاڑ دیا گیا۔ اس سے پہلے جہاں آپ کو نماز پالیتی، آپ وہیں ادا کر لیتے، حتی کہ بکریوں کے باڑوں میں بھی نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۷۸) تخریج:… أخرجہ مطولا ومختصرا البخاری: ۴۲۸، ۱۸۶۸، ۲۱۰۶، ۲۷۷۱، ومسلم: ۵۲۴، ۱۸۰۵، وابوداود: ۴۵۳ (انظر: ۱۳۲۰۸) وأخرج البخاری: ۲۳۴، ۴۲۹، ومسلم: ۵۲۴ قصۃ الصلاۃ فی مرابض الغنم (انظر: ۱۲۳۳۵)