1363 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 1363

Hadith in Arabic

۔ (۱۳۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا عِلیُّ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ أَنَا عَبْدُ اللّٰہِ قَالَ أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحَمٰنِ عَنْ مَنْصُوْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحَمٰنِ عَنْ أُمِّہِ عَنْ أُمِّ عُثْمَانَ ابْنَۃِ سُفْیَانَ وَھِیَ أُمُّ بَنِیْ شَیْبَۃَ الْأَکَابِرِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ وَقَدْ بَایَعَتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَعَا شَیْبَۃَ فَفَتَحَ فَلَمَّا دَخَلَ الْبِیْتَ وَرَجَعَ وَفَرَغَ، وَرَجَعَ شَیْبَۃُ، إِذَا رَسُوْلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ أَنْ أَجِبْ، فَأَتَاہُ فَقَالَ: ((إِنِّیْ رَأَیْتُ فِی الْبَیْتِ قَرْنًا فَغَیِّبْہُ۔)) قَالَ مَنْصُوْرٌ فَحَدَّثَنِیْ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ مُسَافِعٍ عَنْ أُمِّیْ عَنْ أُمِّ عُثْمَانَ بِنْتِ سُفْیَانَ أَنَّ النَّبِیَّ قَالَ لَہُ فِی الْحَدِیْثِ: ((فَإِنَّہُ لَایَنْبَغِیْ أَنْ یَکُونَ فِی الْبَیْتِ شَیْئٌیُلْھِی الْمُصَلِّیْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۵۳)

Hadith in Urdu

اکابر بنوشیبہ کی ماں ام عثمان بنت سفیان نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کی تھی،یہ بیان کرتی ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شیبہ کو بلایا، اس نے دروازہ کھولا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیت اللہ میں داخل ہو کر واپس آ گئے، اس طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فارغ ہو گئے اور شیبہ واپس چلا گیا۔ لیکن جلد ہی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قاصد پھر سے پہنچا اور کہنے لگاکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات سن۔ سو وہ آپ کے پاس پہنچ گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے بیت اللہ میں ایک سینگ دیکھا ہے اسے چھپا دے۔ اسی حدیث کا ایک دوسرا راوی کہتا ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے یہ بھی فرمایا کہ بیت اللہ میں نمازیوں کو غافل کرنے والی کسی چیز کا ہونا نامناسب ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.1363 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۳۶۳) تخریج: …حدیث صحیح، وھذا اسناد ضعیف لضعف محمد بن عبد الرحمن۔ والصواب ما جاء فیھا ان الذی دعاہ النبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وھو عثمان بن طلحۃ، لا شیبۃ۔ (انظر: ۱۶۶۳۶)