13153 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13153
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۱۵۳)۔ وَعَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اَبِیْ عَمِیْرَۃَ رضی اللہ عنہ وَکَانَ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: لَوْ اَنَّ عَبْدًا خَرَّ عَلٰی وَجْہِہٖمِنْیَوْمِ وُلِدَ اِلٰی اَنْ یَّمُوْتَ ھَرَمًا فِیْ طَاعَۃِ اللّٰہِ لَحَقَّرَہُ ذٰلِکَ الْیَوْمَ وَلَوَدَّ اَنَّہُ یُرَدُّ اِلَی الدُّنْیَا کَیْمَایَزْدَادُ مِنَ الْاَجْرِ وَالثَّوَابِ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۰۰)
Hadith in Urdu
سیدنا محمد بن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ ، جو کہ صحابی ٔ رسول تھے، سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: اگر کوئی آدمی اپنے یوم پیدائش سے لے کر بوڑھا ہو کر مرنے تک ساری زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں چہرے کے بل پڑا رہے، تب بھی وہ قیامت کے دن اس اطاعت کو کم تر سمجھتے ہوئے تمنا کرے گا کہ کاش اسے دنیا میں واپس بھیج دیا جائے تاکہ وہ مزید نیکیاں کر کے زیادہ اجر و ثواب حاصل کر سکے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۱۵۳) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن المبارک فی الزھد : ۳۴، والبخاری فی التاریخ الکبیر : ۱/ ۱۵، والطبرانی فی الکبیر : ۱۹/ ۵۶۲ (انظر: ۱۷۶۵۰)