13144 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13144
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۱۴۴)۔ وَعَنِ الْمُخَارِقِ بْنِ اَبِی الْمُخَارِقِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ سَمِعَہُ یَقُوْلُ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((حَوْضِیْ کَمَا بَیْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ، اَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ وَاَطْیَبُ رِیْحًا مِنَ الْمِسْکِ، اَکْوَابُہُ مِثْلُ نُجُوْمِ السَّمَائِ، مَنْ شَرِبَ مِنْہُ شَرْبَۃً، لَمْ یَظْمَاْ بَعْدَھَا اَبَدًا، اَوَّلُ النَّاسِ عَلَیْہِ وُرُوْدًا صَعَالِیْکُ الْمُہَاجِرِیْنَ۔)) قَالَ قَائِلٌ: وَمَنْ ھُمْ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَلشَّعِثَۃُرُؤُوْسُہُمْ، اَلشَّحِبَۃُ وُجُوْھُمْ، اَلدَّنِسَۃُ ثِیَابُہُمْ لاَیُفْتَحُ لَھُمُ السُّدَدُ، وَلَایُنْکَحُوْنَ الْمُتَنَعِّمَاتِ الَّذِیْنَیُعْطُوْنَ کُلَّ الَّذِیْ عَلَیْہِمْ وَلاَیَاْخُذُوْنَ الَّذِیْ لَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۶۱۶۲)
Hadith in Urdu
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرا حوض اتنا وسیع ہے، جتنی کہ عدن اورعمان کے درمیان مسافت ہے اور اس کا پانی برف سے زیادہ ٹھنڈا، شہد سے زیادہ شیریں اور کستوری سے زیادہ خوشبو والا ہے، اس کے آبخوروں کی تعداد ستاروں کے برابر ہوگی، جس نے ایک دفعہ اس سے پانی پی لیا، اسے دوبارہ کبھی بھی پیاس محسوس نہیں ہو گی، وہ پانی پینے کے لیے سب سے پہلے فقیر مہاجرین آئیں گے۔ ایک آدمی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول ! یہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے سر پراگندہ ہوتے ہیں، چہرے مرجھائے ہوتے ہیں، لباس میلے کچیلے ہوتے ہیں، جن کے آنے پر دروازے نہیں کھولے جاتے اور جن کے نکاح آسودہ حال خواتین سے نہیں کیے جاتے، جنھوں نے اپنی تمام ذمہ داریاں ادا کرنا ہوتی ہیں اور وہ اپنے حقوق اس طرح حاصل نہیں کر سکتے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۱۴۴) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۶۱۶۲)