13096 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13096
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۰۹۶)۔ وَعَنْ اُمِّ حَبِیْبَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((رَاَیْتُ مَا تَلْقٰی اُمَّتِیْ بَعْدِیْ وَسَفْکَ بَعْضِہِمْ دِمَائَ بَعْضٍ وَسَبَقَ ذٰلِکَ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی کَمَا سَبَقَ لِاُمَمٍ قَبْلَہُمْ، فَسَاَلْتُہُ اَنْ یُّوَلِّیَنِیْ شَفَاعَۃًیَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْہِمْ فَفَعَلَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۹۵۵)
Hadith in Urdu
زوجۂ رسول سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ میری امت میرے بعد کیسے کیسے گناہوں میں پڑ جائے گی، یہ ایک دوسرے کا خون بھی بہا دیں گے، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ فیصلہ اسی طرح ہو چکا ہے، جیسے سابقہ امتوں کے حق میں ہوا تھا، اس لیے میں نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ وہ مجھے قیامت کے دن ان کے حق میں شفاعت کی اجازت دے، سو اس نے میری دعا قبول فرمالی۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۰۹۶) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۳/ ۴۰۹، والحاکم: ۱/ ۶۸ (انظر: ۲۷۴۱۰)