13095 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 13095

Hadith in Arabic

۔ (۱۳۰۹۵)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((خُیِّرْتُ بَیْنَ الشَّفَاعَۃِ اَوْ یَدْخُلُ نِصْفُ اُمَّتِیَ الْجَنَّۃَ، فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَۃَ لِاَنَّہَا اَعَمُّ وَاَکْفٰی، اَتَرَوْنَہَا لِلْمُتَّقِیْنَ؟ لَا وَلٰکِنَّہَا لِلْمُتَلَوِّثِیْنَ الْخَطَّاؤُوْنَ۔)) قَالَ زِیَادٌ: اَمَا اِنَّہَا لَحْنٌ وَلٰکِنْ ہٰکَذَا حَدَّثَنَا الَّذِیْ حَدَّثَنَا۔ (مسند احمد: ۵۴۵۲)

Hadith in Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے اِن دو باتوں میں سے ایک کا اختیار دیا گیا، یا تو میں سفارش کرلوں یا پھر میری نصف امت جنت میں چلی جائے، میں نے سفارش کو اختیار کیا، کیونکہ اس میں زیادہ وسعت اور عموم ہے اور یہ زیادہ لوگوں کو کفایت کرنے والی ہے۔ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میری یہ سفارش متقی لوگوں کے لیے ہے؟ نہیں نہیں، یہ تو گناہوں میں ملوّث ہو جانے والوں کے لیے ہے، جو خطا کار ہوتے ہیں۔ زیاد نے کہا: اس متن میں الْخَطَّاؤُوْنَ پڑھنا خطا ہے، بہرحال ہمیں بیان کرنے والوں نے ایسے ہی بیان کیا۔

Hadith in English

.

Previous

No.13095 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۳۰۹۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لابھام راویہ عن ابن عمر، ولجھالۃ علی بن النعمان بن قراد ، ولاضطرابہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۴۳۱۱ (انظر: ۵۴۵۲)