1297 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 1297

Hadith in Arabic

۔ (۱۲۹۷) عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ یَحْیَی الْأَ نْصَارِیِّ قَالَ: کُنْتُ إِلی جَنْبِ أَبِیْ أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلٍ وَھُوَ مُسْتَـقْبِلُ الْمُوََذِّنِ وَکَبَّرَ الْمُؤَذِّنُ اثْنَتَیْنِ، فَکَبَّرَ أَبُو أُمَامَۃَ اثْنَتَیْنِ، وَشَہِدَ أَنْ لَّاإِلَہَ إِلَّا اللّٰہُ اِثْنَتَیْنِ، فَشَہِدَ أَبُو أُمَامَۃَ اثْنَتَیْنِ، وَشَہِدَ الْمُؤَذِّنُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ اِثْنَتَیْنِ، وَشَہِدَ أَبُوْ أُمَامَۃَ اثْنَتَیْنَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَیَّ فَقَالَ: ھٰکَذَا حَدَّثَنِیْ مُعَاِویَۃُ بْنُ أَبِیْ سُفْیَانَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۶۹۸۷)

Hadith in Urdu

مجمع بن یحی انصاری کہتے ہیں: میں سیّدنا ابو امامہ بن سہل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس تھا اور وہ مؤذن کی طرف رخ کیے ہوئے تھے، مؤذن نے دو دفعہ اللہ اکبر کہا، جواب میں سیّدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی دو دفعہ اللہ اکبر کہا، مؤذن نے دو مرتبہ أشہد أن لا إلہ إلا اللہ کہا، سیّدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی دو مرتبہ أشہد أن لا إلہ إلا اللہ کہا، پھر مؤذن نے دو دفعہ أشہد أن محمدا رسول اللہ کہا تو سیّدنا ابو امامہ نے بھی دو دفعہ أشہد أن محمدا رسول اللّٰہ کہا، پھر میری طرف رُخ کر کے فرمایا: مجھے سیّدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایسے ہی بیان کیا تھا۔

Hadith in English

.

Previous

No.1297 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۲۹۷) تخریج: …اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ أخرجہ ابن حبان: ۱۶۸۸، وأخرجہ البخاری: ۶۱۲، ۶۱۳، والنسائی: ۲/ ۲۴ بالفاظ مختلفۃ۔ (انظر: ۱۶۸۲۸، ۱۶۸۴۱،۱۶۸۶۲)