12743 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 12743

Hadith in Arabic

۔ (۱۲۷۴۳)۔ عَنْ مُعَاذٍ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: بَعَثَنِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی الْیَمَنِ، فَقَالَ: ((لَعَلَّکَ أَنْ تَمُرَّ بِقَبْرِی وَمَسْجِدِی، وَقَدْ بَعَثْتُکَ إِلٰی قَوْمٍ رَقِیقَۃٍ قُلُوبُہُمْ، یُقَاتِلُونَ عَلَی الْحَقِّ مَرَّتَیْنِ، فَقَاتِلْ بِمَنْ أَطَاعَکَ مِنْہُمْ مَنْ عَصَاکَ، ثُمَّ یَعُودُونَ إِلَی الْإِسْلَامِ حَتّٰی تُبَادِرَ الْمَرْأَۃُ زَوْجَہَا وَالْوَلَدُ وَالِدَہُ وَالْأَخُ أَخَاہُ، فَانْزِلْ بَیْنَ الْحَیَّیْنِ السَّکُونِ وَالسَّکَاسِکِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۴۰۳)

Hadith in Urdu

سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: میں تمہیں ایک ایسی قوم کی طرف بھیج رہا ہوں جن کے دل خوب نرم ہیں اور یہ حق کے لیے لڑتے ہیں۔ یہ بات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوبار بیان فرمائی ان میں سے جو لوگ تمہاری اطاعت کریں انہیں ساتھ لے کر ان لوگوں سے قتال کرنا، جو تمہاری حکم عدولی کریں، پھر وہ اسلام کی طرف لوٹیں گے، یہاں تک کہ بیوی اپنے خاوند سے، بیٹا اپنے والد سے اور بھائی اپنے بھائی سے سبقت کرنے لگیں گے اور تم وہاں کے دو قبیلوں سکون اور سکاسک میں قیام کرنا۔

Hadith in English

.

Previous

No.12743 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۲۷۴۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال یزید بن قطیب السکونی، ثم ھو منقطع، یزید لم یدرک معاذا، اخرجہ البیھقی: ۹/ ۲۰، والطبرانی فی الکبیر : ۲۰/ ۱۷۱ (انظر: ۲۲۰۵۳)