12296 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 12296
Hadith in Arabic
۔ (۱۲۲۹۶)۔ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللّٰہِ الْجَدَلِیِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی أُمِّ سَلَمَۃَ، فَقَالَتْ لِی: أَیُسَبُّ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیکُمْ؟ قُلْتُ: مَعَاذَ اللّٰہِ، أَوْ سُبْحَانَ اللّٰہِ أَوْ کَلِمَۃً نَحْوَہَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((مَنْ سَبَّ عَلِیًّا فَقَدْ سَبَّنِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۸۴)
Hadith in Urdu
ابو عبداللہ جدلی کہتے ہیں: میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے مجھ سے کہا: کیا تمہارے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو برا بھلا کہا جا رہا ہے؟ میں نے کہا: اللہ کی پناہ، یا کہا: سبحان اللہ! بڑا تعجب ہے، یا اسی قسم کا کوئی کلمہ کہا، (یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو برا بھلا کہا جائے) انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جس نے علی کو برا بھلا کہا، اس نے یقینا مجھے برا بھلا کہا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۲۲۹۶) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ الحاکم: ۳/ ۱۲۱، والطبرانی فی الکبیر : ۲۳/۷۳۷(انظر: ۲۶۷۴۸)