11958 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11958
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۹۵۸)۔ عَنْ مُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ: کَتَبَ عُمَرُ فِی وَصِیَّتِہِ أَنْ لَا یُقَرَّ لِی عَامِلٌ أَکْثَرَ مِنْ سَنَۃٍ، وَأَقِرُّوا الْأَشْعَرِیَّ یَعْنِی أَبَا مُوسٰی أَرْبَعَ سِنِینَ۔ (مسند احمد: ۱۹۷۱۹)
Hadith in Urdu
شعبی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ میرا مقرر کردہ کوئی عامل ایک سال سے زیادہ عرصہ تک اپنی ذمہ داری پر بحال نہ رکھا جائے، البتہ تم سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو چار سال تک ان کی ذمہ داری پر برقرار رکھو۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۱۹۵۸) تخریج: اثر ضعیف الاسناد لضعف مجالد، وھشیمُ بن بشیر مدلس وقد عنعنہ، والشعبی لم یدرک عمر (انظر: ۱۹۴۹۰)