10051 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10051
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۰۵۱)۔ عَنْ اَبِیْ بَکْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، اَنَّہُ شَھِدَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَتَاہُ بَشِیْرٌیُبَشِّرُہُ بِظَفَرِ جُنْدٍ لَہُ عَلٰی عَدُوِّھِمْ، وَرَاْسُہُ فِیْ حِجْرِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا، فَقَامَ فَخَرَّ سَاجِدًا، ثُمَّ اَنْشَاَ یُسَائِلُ الْبَشِیْرَ، فَاَخْبَرَہُ فِیْمَا اَخْبَرَہُ اَنَّہُ وَلِیَ اَمْرَھُمُ امْرَاَۃٌ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلْآنَ ھَلَــکَتِ الرِّجَالُ اِذَا اَطَاعَتِ النِّسَائَ، ھَلَـکَتِ الرِّجَالُ اِذَا اَطَاعَتِ النِّسَائَ۔)) ثَلَاثًا۔ (مسند احمد: ۲۰۷۲۹)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھے کہ خوشخبری دینے والا ایک آدمی یہ خوشخبری دینے کے لیے آیا کہ وہ دشمن پر کامیاب ہو گئے ہیں، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر مبارک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی گودی میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے، سجدہ کیا اور پھر خوشخبری دینے والے سے سوال جواب کرنے لگے، اس نے ایک بات یہ بھی بتلائی کہ اُن لوگوں کی ذمہ دار خاتون تھی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس وقت مرد ہلاک ہو جائیں گے، جب عورتوں کی اطاعت کریں گے، اس وقت مرد ہلاک ہو جائیں گے، جب عورتوں کی اطاعت کریں گے۔ تین بار ارشاد فرمایا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۰۰۵۱) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف بکار بن عبد العزیز، وابوہ عبد العزیز روی عنہ جمع، وذکرہ ابن حبان والعجلی فی الثقات ، أخرجہ البزار: ۳۶۹۲، والحاکم: ۴/ ۲۹۱، وأخرج قصۃ سجود الشکر ابوداود: ۲۷۷۴، والترمذی: ۱۵۷۸، وابن ماجہ: ۱۳۹۴ (انظر: ۲۰۴۵۵)