3691 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3691
Hadith in Arabic
عَنْ مُحَمَّد بن سَعْد عَنْ أَبِيه مَرْفُوْعاً: ثَلَاث مِّنَ السَّعَادَة و ثَلَاث مِّنَ الشَّقَاوَة فَمِن السَّعَادَة : الْمَرْأَة تَرَاهَا تُعْجِبُك و تَغِيب فتأمنها عَلَى نَفسِهَا ومَالِك , والدَّابَّة تَكُون وطيئة فتلحقك بِأَصْحَابِك, والدَّار تَكُون وَاسِعَة كَثِيرَة الْمَرَافِق . ومن الشَّقَاوَة الْمَرْأَة تَرَاهَا فتسوؤك وتَحْمِل لِسَانَهَا عَلَيْك وإِن غِبْت عَنْهَا لَم تأمنها عَلَى نَفْسِهَا , ومَالِك والدَّابَّة تَكُون قطوفا, فَإِن ضَرَبْتَهَا أتعبتك و إِن تَرَكْتَهَا لَم تلحقك بِأَصْحَابِك, وَالدَّار تَكُون ضَيِّقَة قَلِيلَة الْمَرَافِق.
Hadith in Urdu
محمد بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد سے مرفوعا بیان كرتے ہیں : تین چیزیں خوش بختی سے ہیں، اور تین چیزیں بدبختی سے ہیں۔ جو چیزیں خوش بختی سے ہیں ان میں بیوی ہے کہ: تم بیوی كو دیكھو تو تمہیں خوش کردے، اور اگر تم كہیں جاؤ تو تمہاری عزت اور مال كی حفاظت كرے۔ وہ جانور جو تمہاری سواری ہو اور تمہیں تمہارے ساتھیوں سے ملا دے، اور وہ گھر جو كشادہ اور زیادہ گنجائش والا ہو۔ اور بد بختی یہ ہے كہ تم بیوی كو دیكھو تو وہ پریشان کردے، اور وہ اپنی زبان تمہارے سامنے لمبی كرے، اور اگر تم كہیں جاؤ تو نہ تمہاری عزت كی حفاظت كرے نہ مال كی، وہ جانور جوسست رفتارہواگر تم اسے مارو تو وہ تمہیں تھكا دے، اور اگر اسے چھوڑ دو تو وہ تمہیں تمہارے ساتھیوں كے ساتھ نہ ملائے، اور وہ گھر جو تنگ اور كم گنجائش والا ہو۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1047)، المستدرك رقم (2684)