3690 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3690

Hadith in Arabic

عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: ثَلَاثٌ أَحْلِفُ عَلَيْهِنَّ لَا يَجْعَلُ اللهُ مَنْ لَّهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَّا سَهْمَ لَهُ وسهامُ الْإِسْلَامِ ثَلَاثَةٌ: الصَّوْمُ والصَّلَاةُ وَالصدقة لَا يَتَوَلَّى اللهُ عَبْدًا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا إِلَّا جاء مَعَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالرَّابِعَةُ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا لم أخفْ أَنْ آثَمَ لَا يَسْتُرُ اللهُ عَبْده فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَ عليه في الآخرة .

Hadith in Urdu

عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتی ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین باتیں ایسی ہیں جن پر میں قسم كھاتا ہوں اللہ تعالیٰ اس شخص كو جس كا اسلام میں كوئی حصہ ہے، اس آدمی كی طرح نہیں بنائےگا جس كا اسلام میں كوئی حصہ نہیں۔ اور اسلام كے تین حصے ہیں روزہ، نماز، اور صدقہ۔اللہ تعالیٰ ایسا نہیں كہ ایك بندے كو (دنیا میں) دوست بنائےاور قیامت كے دن اس كو كسی اور كے حوالے كر دے، اور جو شخص جس قوم سے محبت كرے گا قیامت كے دن انہی كے ساتھ آئے گا، اور چوتھی بات اگر میں اس پر قسم اٹھالوں تو مجھے اس بات كا ڈر نہیں كہ میں گناہ گار ہو جاؤں گا۔ وہ یہ ہے كہ: اللہ تعالیٰ جس بندے پر دنیا میں پردہ ڈالے ركھتا ہے تو قیامت كے دن بھی اس پر پردہ ڈالے گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.3690 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (1387)، مسند أبي يعلى رقم (4566 )