3679 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3679

Hadith in Arabic

عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : يُؤتَى بِالرَّجُل يَوْم الْقِيَامَة فيُقالُ: اعْرِضُوا عَلَيْهِ صِغَار ذُنُوبِهِ. فتُعرضُ عَلَيْهِ، ويُخَبَّأُ عَنْه كِبَارُها، فَيُقالُ: عَمِلْت يَوْم كَذَا وَكَذَا؛ كَذَا وَكَذَا، وَهُوَ مُقرٌّ لَّا يُنكرُ، وَهُوَ مُشفِقٌ مِّنَ الكِبَارِ، فيُقالُ: أعطُوهُ مَكَان كلِّ سيئةٍ عَمِلَها حسنةً. قَالَ: فَيَقُول: إنَّ لِي ذنوباً مَّا أَرَاهَا هَهُنا.قال أبو ذرٍّ: فَلَقَد رأيتُ رسولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَواجِذُهُ

Hadith in Urdu

ابو ذر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت كے دن ایك آدمی كو لایا جائے گا، اور كہا جائے گا: اس كے چھوٹے چھوٹے گناہ اس کے سامنے پیش کرو۔ وہ گناہ اس كے سامنے لائے جائیں گے، جب كہ بڑے گناہ اس سے چھپا لیئے جائیں گے۔ كہا جائے گا: تو نے فلاں فلاں دن یہ كام كیا تھا؟ وہ اقرار كرے گا انكار نہیں كرے گا۔ اور بڑے گناہوں سے ڈر رہا ہو گا۔ كہا جائے گا: اسے ہر برائی كے بدلے ایك نیكی دے دو۔ وہ كہے گا: میرے ایسے بھی گناہ ہیں جنہیں میں یہاں نہیں دیكھ رہا۔ ابو ذر‌رضی اللہ عنہ نے كہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو دیكھا، آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اتنا مسكرائے كہ آپ كی داڑھیں نظر آنے لگیں۔

Hadith in English

.

Previous

No.3679 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (3052)، الزهد لوكيع رقم (367)