3616 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3616
Hadith in Arabic
) عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ الْيَحْصَبِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يُحَدِّثُ وَهُوَ يَقُولُ: إِيَّاكُمْ وَأَحَادِيثَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَّا حَدِيثًا كَانَ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ فَإِنَّ عُمَرَ رضی اللہ عنہ كَانَ أَخَافَ النَّاسَ فِي اللهِ عَزَّ وَجَلَّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ: لَا تَزَالُ أُمَّةٌ مِّنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ لَا يَضُرُّهُمْ مَّنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ عَلَى النَّاسِ .
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عامر یحصبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث (بیان کرنے) سے بچو، سوائے وہ حدیث جو عمررضی اللہ عنہ کے دور میں تھی۔ کیوں کہ عمررضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں بہت زیادہ خوف رکھنے والے انسان تھے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا۔ جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں نقصان نہیں پہنچاسکے گا حتی کہ اللہ کا فیصلہ آجائے اور وہ لوگوں پر غالب ہوں گے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1971) ، مسند أحمد رقم (16305) .