3522 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3522
Hadith in Arabic
عَنْ أُمِّ هَانِئٍ مَّرْفُوْعاً: فَضَّلَ اللهُ قُرَيْش بِسَبْعِ خِصَالٍ : 1- فَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ عَبَدُوا اللهَ عَشْرَ سِنِينَ لَا يَعْبُدُهُ إِلَّا قُرْشِي، 2- وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُ نَصَرَهُمْ يَوْمَ الْفِيلِ وَهُمْ مُّشْرِكُوْن ، 3-وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُ نَزَلَتْ فِيهِمْ سُورَةٌ مِّنَ الْقُرْآنِ لَمْ يُدْخَل فِيهِمْ غَيْرُهُمْ لِاِیۡلٰفِ قُرَیۡشٍ ۙ﴿۱﴾ (قريش) ، 4-وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّ فِيهِمُ النُّبُوَّةَ ، 5-وَالْخِلاَفَةَ ، 6-وَالْحِجابَةَ ، 7-وَالسِّقَايَةَ
Hadith in Urdu
ام ہانی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: اللہ تعالیٰ نے قریش کو سات باتوں کی وجہ سے فضیلت دی:۱۔اس بات سے فضیلت دی کہ انہوں نے دس سال اللہ کی عبادت کی جبکہ قریش کے علاوہ کوئی اور اللہ کی عبادت نہیں کرتا تھا۔ ۲۔ اس بات کی وجہ سے فضیلت دی کہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھی والے دن ان کی مدد کی حالانکہ وہ مشرک تھے۔۳۔ ان کے بارے میں قرآن کی ایک مکمل سورت نازل ہوئی کہ ان کے علاوہ اس میں کسی اور کاتذکرہ نہیں کیاگیا : لِاِیۡلٰفِ قُرَیۡشٍ ۙ﴿۱﴾ (قریش: ۱) ۔۴۔ان میں نبوت رکھی۔۴۔ خلافت رکھی۔۶۔بیت اللہ کی حفاظت کی ذمہ داری۔۷۔حاجیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داری رکھی۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1944) ، المعجم الكبير للطبراني رقم (20432) .