3521 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3521
Hadith in Arabic
عَنِ الْمِسْوَر ، أَنَّه بَعَث إِلَيْه حَسَن بْن حَسَن يَخْطُب ابْنَتَه ، فَقَالَ لَهُ: قُل لَه: فَيَلْقَانِي فِي الْعَتَمَة ، قَالَ: فَلَقِيَه فَحَمِد الله الْمِسْوَر وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَمَا بَعَد! أَيْمُ الله! مَا مِنْ نَّسَب وَّلَا سَبَب وَّلَا صِهْر أَحَبّ إِلَيَّ مِنْ نَّسَبِكُم (وَسَبَبِكُمْ) وَصِهْرِكُم ، وَلَكِنْ رَّسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: فَاطِمَة بِضْعَة مِنِّيٌ يَقْبِضُنِي ما يَقْبِضُهَا وَيَبْسُطُنِي ما يَبْسُطَهَا، وَإِنَّ الْأَنْسَاب يَوْم الْقِيَامَة تَنْقَطِع غَيْر نَسَبِي وَسَبَبِي وَصِهْرِي . وَعِنْدَك ابْنَتُهَا ، وَلَو زَوَّجْتُك لَقَبَضَهَا ذَلِك فَانْطَلَق عُذْرًا لَّه .
Hadith in Urdu
مسور سے مروی ہے کہ: حسن بن حسن نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ اس کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔ مسورنے کہا: اس سے کہو مجھے رات کے وقت ملے۔ حسن نے اس سے ملاقات کی تو مسور نے اللہ کی حمدو ثناء کی، پھر کہا: اما بعد! اللہ کی قسم! کوئی نسب ،کوئی تعلق اور کوئی سسرال مجھے تمہارے نسب (تمہارے تعلق) اور تمہارے سسرال سے زیادہ محبوب نہیں ۔لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، جو چیز اسے تنگ کرتی ہے مجھے تنگ کرتی ہے اور جو بات اسےخوش کرتی ہے مجھے خوش کرتی ہے اور تمام نسب قیامت کے دن ختم ہو جائیں گے، میرے نسب، تعلق اور سسرال کے علاوہ اور تمہارے پاس فاطمہ کی بیٹی ہے، اگر میں نے تم سے شادی کر دی تو یہ بات اسے تنگ کرے گی۔ (یہ سن کر) انہوں نے اسے معذور سمجھا اور چل دئیے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1959) ، المستدرك على الصحيحين للحاكم رقم (4730) .