3327 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3327
Hadith in Arabic
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جَنَازَةً فَقَالَ: رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : يَا أَيُّهَا النَّاسُ! إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا فَإِذَا الْإِنْسَانُ دُفِنَ فَتَفَرَّقَ عَنْهُ أَصْحَابُهُ جَاءَهُ مَلَكٌ فِي يَدِهِ مِطْرَاقٌ فَأَقْعَدَهُ قَالَ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فَيَقُولُ: صَدَقْتَ ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ فَيَقُولُ هَذَا كَانَ مَنْزِلُكَ لَوْ كَفَرْتَ بِرَبِّكَ فَأَمَّا إِذْ آمَنْتَ فَهَذَا مَنْزِلُكَ فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ فِي الْجَنَّةِ فَيُرِيدُ أَنْ يَّنْهَضَ إِلَيْهِ فَيَقُولُ لَهُ: اسْكُنْ! وَيُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَإِنْ كَانَ كَافِرًا أَوْ مُنَافِقًا يَّقُولُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولَ: لَا أَدْرِي سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَيَقُولُ: لَا دَرَيْتَ وَلَا تَلَيْتَ وَلَا اهْتَدَيْتَ ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ فَيَقُولُ: هَذَا مَنْزِلُكَ لَوْ آمَنْتَ بِرَبِّكَ فَأَمَّا إِذْ كَفَرْتَ بِهِ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَبْدَلَكَ بِهِ هَذَا وَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ ثُمَّ يَقْمَعُهُ قَمْعَةً بِالْمِطْرَاقِ يَسْمَعُهَا خَلْقُ اللهِ كُلُّهُمْ غَيْرَ الثَّقَلَيْنِ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللهِ! مَا أَحَدٌ يَّقُومُ عَلَيْهِ مَلَكٌ فِي يَدِهِ مِطْرَاقٌ إِلَّا هُبِلَ عِنْدَ ذَلِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِالۡقَوۡلِ الثَّابِتِ (إبراهيم: ٢٧) .
Hadith in Urdu
ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے، كہتے ہیں كہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ ایك جنازے میں شریك تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو ! یہ امت اپنی قبروں میں آزمائی جائے گی، جب انسان كو دفن كیا جاتا ہے اس كے دوست جدا ہو جاتے ہیں، ایك فرشتہ آتا ہے جس كے ہاتھ میں ہتھوڑا ہوتا ہے، وہ اسے بٹھاتا ہے اور كہتا ہے:تم اس آدمی كے بارے میں كیا كہتے ہو؟ اگر وہ مومن ہوتا ہے تو كہتا ہے: میں گواہی دیتا ہوں كہ اللہ كے علاوہ كوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہیں۔ وہ فرشتہ کہتا ہے: تم نے سچ كہا، پھر اس كے لئے جہنم كا ایك دروازہ كھولا جائے گا۔ فرشتہ کہتا ہے:اگر تم اپنے رب كا كفر(انكار) كرتے تو یہ تمہاراٹھكانہ تھا، اب جب كہ تم ایمان لے آئے ہو تو یہ تمہاری منزل ہے، اور اس كے لئے جنت كا ایك دروازہ كھول دیا جاتا ہے۔ وہ اٹھ كر اس طرف جانا چاہے گا فرشتہ اس سے كہے گا، ٹھہر جاؤ اور اس كی قبر كشادہ كر دی جائے گی، اور اگر وہ كافر ہو یا منافق ہو تو فرشتہ اس سےكہتا ہے: تم اس آدمی كے بارے میں كیا كہتے ہو؟ وہ كہے گا مجھے معلوم نہیں۔ میں نے لوگوں سے سنا، كوئی بات كہہ رہے تھے۔ فرشتہ كہے گا: نہ تجھے معلوم ،نہ تو نے قرآن پڑھا، نہ تو نے ہدایت پائی، پھر اس كے لئے جنت كا ایك دروازہ كھولا جاتا ہے، فرشتہ کہتا ہے: اگر تو اپنے رب پر ایمان لاتا تو یہ تیرا ٹھكانہ تھا، اب چونكہ تم نے اللہ تعالیٰ كا انكار كیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے تیرا یہ ٹھكانہ بدل دیا ہے اور اس كے لئے جہنم كا ایك دروازہ كھول دیا جائے گا۔ پھر فرشتہ اسے ہتھوڑے كی ایك ضرب لگاتا ہے جسے جن و انس كے علاوہ ہر مخلوق سنتی ہے۔ بعض لوگوں نے كہا: اے اللہ كے رسول ! كوئی بھی شخص ایسا نہیں كہ فرشتہ اس كے اوپر ہتھوڑا لے كر كھڑا ہو اور وہ اپنے ہوش میں رہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:( ابراہیم:27) ترجمہ: ” اللہ تعالیٰ ایمان والوں كو قولِ ثابت كے ساتھ ثابت قدم ركھیں گے“
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3394) مسند أحمد رقم (10577)