2600 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2600
Hadith in Arabic
) عَنْ سُبَيِّعٍ، قَالَ: أَرْسَلُونِي مِنْ مَاءٍ إِلَى الْكُوفَةِ أَشْتَرِي الدَّوَابَّ فَأَتَيْنَا الْكُنَاسَةَ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ جَمْعٌ قَالَ: فَأَمَّا صَاحِبِي فَانْطَلَقَ إِلَى الدَّوَابِّ وَأَمَّا أَنَا فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا هُوَ حُذَيْفَةُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَسْأَلُونَهُ عَنِ الْخَيْرِ وَأَسْأَلُهُ عَنِ الشَّرِّ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ: هَلْ بَعْدَ هَذَا الْخَيْرِ شَرٌّ كَمَا كَانَ قَبْلَهُ شَرٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ قُلْتُ: فَمَا الْعِصْمَةُ مِنْهُ؟ قَالَ: السَّيْفُ أَحْسِبُ قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: ثُمَّ تَكُونُ هُدْنَةٌ عَلَى دَخَنٍ ثُمَّ تَكُونُ دُعَاةُ الضَّلَالَةِ قَالَ: فَإِنْ رَأَيْتَ يَوْمَئِذٍ خَلِيفَةَ اللهِ فِي الْأَرْضِ فَالْزَمْهُ وَإِنْ نَهَكَ جِسْمَكَ وَأَخَذَ مَالَكَ فَإِنْ لَمْ تَرَهُ فَاهْرَبْ فِي الْأَرْضِ وَلَوْ أَنْ تَمُوتَ وَأَنْتَ عَاضٌّ بِجَذْلِ شَجَرَةٍ قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: ثُمَّ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ...الحديث
Hadith in Urdu
سُبَيِّعِ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ: لوگوں نے مجھے چشمے سے کوفے کی طرف جانور خریدنے کے لئے بھیجا، ہم کناسہ پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک شخص ہے جس کے گرد لوگ جمع ہیں،میرا ساتھی جانوروں کی طرف چلا گیا جب کہ میں اس کی طرف چلا آیا۔ وہ حذیفہرضی اللہ عنہ تھے میں نے ان سے سنا کہہ رہے تھے کہ: لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے،جب کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شر کے بارے میں پوچھا کرتا تھا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس خیر کے بعد کوئی شر ہے، جس طرح اس سے پہلے شر تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، میں نے کہا: اس سے بچاؤ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تلوار، میرے خیال میں میں نے کہا: پھر کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھرفساد پر صلح ہو گی،پھر گمرا ہی کی دعوت دینے والے ہوں گے۔اگر تم اس دن زمین میں کوئی خلیفہ دیکھو تو اس سے مل جانا اگرچہ وہ تمہارے جسم پر تشدد کرے اور تمہارا مال ہتھیا لے،اگر تمہیں خلیفہ نظر نہ آئے تو زمین میں بھاگ جانا ۔ اگرچہ تمہیں اس حال میں موت آئے کہ تم درخت کی جڑیں دانتوں میں دبائے ہوئے ہو۔ میں نے کہا: پھر کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر دجال نکلے گا۔۔۔ الحدیث
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1791) سنن أبي داؤد كِتَاب الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ بَاب ذِكْرِ الْفِتَنِ وَدَلَائِلِهَا رقم (3706) مسند أحمد رقم (22333