2599 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2599

Hadith in Arabic

عَنْ عَمْرِو بْنِ وَابِصَةَ الْأَسَدِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: إِنِّي لَبِالْكُوفَةِ فِي دَارِي إِذْ سَمِعْتُ عَلَى بَابِ الدَّارِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَلِجُ؟ قُلْتُ: عَلَيْكُمْ السَّلَامُ، فَلْجُ. فَلَمَّا دَخَلَ إِذَا هُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ! أَيَّةُ سَاعَةِ زِيَارَةٍ هَذِهِ؟ وَذَلِكَ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ، قَالَ: طَالَ عَلَيَّ النَّهَارُ فَتَذَكَّرْتُ مَنْ أَتَحَدَّثُ إِلَيْهِ؟ قَالَ: فَجَعَلَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَأُحَدِّثُهُ. قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنِي. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ: تَكُونُ فِتْنَةٌ، النَّائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِّنَ الْمُضْطَجِعِ، وَالْمُضْطَجِعُ فِيهَا خَيْرٌ مِّنَ الْقَاعِدِ، وَالْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِّنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ خَيْرٌ مِّنَ الْمَاشِي، وَالْمَاشِي خَيْرٌ مِّنَ الرَّاكِبِ، وَالرَّاكِبُ خَيْرٌ مِّنَ الْمُجْرِي، قَتْلَاهَا كُلُّهَا فِي النَّارِ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! وَمَتَى ذَلِكَ؟ قَالَ: ذَلِكَ أَيَّامَ الْهَرْجِ. قُلْتُ: وَمَتَى أَيَّامُ الْهَرْجِ؟ قَالَ: حِينَ لَا يَأْمَنُ الرَّجُلُ جَلِيسَهُ. قَالَ: فَبِمَ تَأْمُرُنِي إِنْ أَدْرَكْتُ ذَلِكَ الزَمان؟ قَالَ: اكْفُفْ نَفْسَكَ وَيَدَكَ، وَادْخُلْ دَارَكَ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ دَارِي؟ قَالَ: فَادْخُلْ بَيْتَكَ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي؟ قَالَ: فَادْخُلْ مَسْجِدَكَ، وَاصْنَعْ هَكَذَا-وَقَبَضَ بِيَمِينِهِ عَلَى الْكُوعِ- وَقُلْ: رَبِّيَ اللهُ، حَتَّى تَمُوتَ عَلَى ذَلِكَ.

Hadith in Urdu

عمرو بن وابصۃ اسدی رحمۃ اللہ علیہ اپنے والدسے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ: میں کوفے میں اپنے گھر میں تھا، اچانک میں نے دروازے پر دستک کی آواز سنی،السلام علیکم،کیا میں اندر آسکتا ہوں؟ میں نے کہا: وعلیکم السلام،آجاؤ۔ جب وہ اندر آئے تو کیا دیکھتا ہوں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، میں نے کہا:ابو عبدالرحمن !یہ ملاقات کا کون سا وقت ہے؟ یہ دو پہر کا وقت تھا، کہنے لگے: دن لمبا ہوگیا تو میں یاد کرنے لگا کہ کس سے بات چیت کروں؟ پھر وہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے حدیث بیان کرنے لگے اور میں بھی حدیث بیان کرنے لگا۔ پھر انہوں نے مجھے ایک حدیث بیان کی، کہنے لگے: میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے:ایک فتنہ اٹھے گا، سونے والا اس فتنے میں لیٹے ہوئے شخص سے بہتر ہوگا، لیٹا ہوا بیٹھے ہوئے سے بہتر ہوگا، بیٹھا ہوا کھڑے ہوئے سے بہتر ہوگا، کھڑا ہو اچلنے والے سے بہتر ہوگا، چلنے والا سوار سے بہتر ہوگا، سوار دوڑنے والے سے بہتر ہوگا، اس فتنے کے سب مقتولین آگ میں جائیں گے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کب ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ قتل کے ایام میں ہوگا۔ میں نے کہا: قتل کے ایام کب ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنے ساتھی سے امن میں نہ ہو۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول! اگر میں اس زمانے میں ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خود کو اور اپنے ہاتھ کو روک کر رکھو اور خود کو گھر میں قید کر لو، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر وہ میرے گھر میں داخل ہو جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے کمرے میں چلے جاؤ۔ میں نے کہا: اگر وہ میرے کمرے میں داخل ہو جائے تو پھرآپ کا کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تب اپنی مسجد میں داخل ہو جاؤ اور اس طرح کرو،( آپ نے اپنے دائیں ہاتھ سے انگوٹھے کی جانب کلائی پکڑی)اور کہو: میرا رب اللہ ہے حتی کہ تم اسی پر مرو

Hadith in English

.

Previous

No.2599 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (3254) مسند أحمد رقم (4061) المعجم الكبير للطبراني رقم (9655)