1760 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1760
Hadith in Arabic
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِك الأَشْجَعِي مَرْفُوْعاً: خِيَارُ أَئِمَّتِكُمْ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمْ الَّذِينَ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ وَتَلْعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا نُنَابِذُهُمْ بِالسَّيْفِ؟ فَقَالَ: لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمْ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَأَيْتُمْ مِنْ وُلَاتِكُمْ شَيْئًا تَكْرَهُونَهُ فَاكْرَهُوا عَمَلَهُ وَلَا تَنْزِعُوا يَدًا مِنْ طَاعَةٍ .
Hadith in Urdu
عوف بن مالك اشجعیرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: تمہارے بہترین حكمران وہ ہیں جن سے تم بھی محبت كرتے ہو اور وہ بھی تم سے محبت كرتے ہیں ، وہ تمہارے لئے دعائیں كرتے ہیں اور تم ان كے لئے دعائیں كرتے ہو۔ اور تمہارے بدترین حكمران وہ ہیں جن سے تم نفرت كرتے ہو اور وہ تم سے نفرت كرتے ہیں،تم ان پر لعنت كرتے اور وہ تم پر لعنت كرتے ہیں۔ كہا گیا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كیا ہم تلوار كے ذریعے ان سے امارت نہ چھین لیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، جب تك وہ نماز قائم كریں۔ جب تم اپنے حكمرانوں كی طرف سے كوئی نا پسندیدہ معاملہ دیكھو تو اس كے عمل كو نا پسند كرو اور اس كی اطاعت سے ہاتھ نہ كھینچو
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (907) ، صحيح مسلم ،كِتَاب الْإِمَارَةِ، بَاب خِيَارِ الْأَئِمَّةِ وَشِرَارِهِمْ ، رقم (3447) .