1445 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1445
Hadith in Arabic
عَنْ أَبِي سَعِيدِ الْخُذْرِيِّ مَرْفُوْعاً: أَمَّا أَهْلُ النَّارِ الَّذِينَ هُمْ أَهْلُهَا(وَفِي رِوَايَةٍ: الذِينَ لاَ يُرِيدُاللهُ -عَزَّوَجَلَّ- إِخْرَاجُهُمْ) فَإِنَّهُمْ لَا يَمُوتُونَ فِيهَا وَلَا يَحْيَوْنَ وَلَكِنْ نَّاسٌ أَصَابَتْهُمُ النَّارُ بِذُنُوبِهِمْ (يريد الله -عَزَّوَجَلَّ- إِخْرَاجَهُمْ) فَأَمَاتَهُمْ إِمَاتَةً حَتَّى إِذَا كَانُوا فَحْمًا أُذِنَ بِالشَّفَاعَةِ فَجِيءَ بِهِمْ ضَبَائِرَ ضَبَائِرَ فَبُثُّوا عَلَى أَنْهَارِ الْجَنَّةِ ثُمَّ قِيلَ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ! أَفِيضُوا عَلَيْهِمْ فَيَنْبُتُونَ نَبَاتَ الْحَبَّةِ تَكُونُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ.
Hadith in Urdu
ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: وہ جہنمی جو جہنم میں ہمیشہ رہیں گے (اور ایك روایت میں ہے: اللہ تعالیٰ جن كو اس میں سے نہیں نكالنا چاہے گا) وہ ایسے ہوں گے جو نہ اس میں مریں گے نہ زندہ ہوں گے، اور اور وہ لوگ جو گناہوں کی پاداش میں جہنم میں جائیں گے، جن کو اللہ تعالیٰ وہاں سے نکالنا چاہے گا تو ان کو ایک دفعہ موت دے دے گا، وہ جہنم کی آگ میں جل کر کوئلہ ہوچکے ہوں گے تو پھر ان کی سفارش کی اجازت دی جائے گی۔ پھر ان کو گروہ در گروہ جنت کی نہروں میں ڈالا جائے گا وہ ایسے اگیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ میں دانہ اگتا ہے۔ تو ان كی سفارش كا حكم دیا جائےگا۔ انہیں ٹولیوں کی صورت میں لایا جائے گا ، اور جنت كی نہروں كے پاس ڈال دیا جائے گا، پھر حكم دیا جائے گا: اےاہل جنت ان پر پانی ڈالو، پھر جس طرح كوئی دانہ سیلاب میں اُگ آتا ہے اس طرح اگ آئیں گے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1551) ، صحيح مسلم ،كِتَاب الْإِيمَانِ، بَاب إِثْبَاتِ الشَّفَاعَةِ ...، رقم (271)