1184 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1184
Hadith in Arabic
عَنْ ثَابِتِ بن الضَّحَّاكِ، قَالَ: نَذَرَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ النَّبي صلی اللہ علیہ وسلم ، أَنْ ينْحَرَ بِـ(بُوَانَةَ)، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ بِـ(بُوَانَةَ)، فَقَالَ لَه رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : هَلْ كَانَ فِيهَا، وَثَنٌ مِنْ أَوْثَانِ الْجَاهِلِيَّةِ يُعْبَدُ؟ قَالَ: لا، قَالَ: فَهَلْ كَانَ فِيهَا عِيدٌ، مِنْ أَعْيَادِهِمْ؟ قَالَ: لا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَوْفِ بِنَذْرِكَ، فَإِنَّهُ لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ، فِي مَعْصِيَةِ اللهِ، وَلا فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلا فِيمَا لا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ.
Hadith in Urdu
ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے نذر مانی کہ وہ(بوانہ) میں اونٹ نحر کریگا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے نذر مانی تھی کہ (بوانہ) میں اونٹ نحر کروں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سےپوچھا: جاہلیت میں وہاں پر کسی بت کی پرستش کی جاتی تھی؟ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں پر ان کا کوئی میلہ لگتا تھا؟ اس نے کہا: نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی نذر پوری کرو، کیونکہ اللہ کی نافرمانی کی نذر یا رشتہ داری کو توڑنے کی نذر یا ایسی نذر جو ابن آدم کی ملکیت میں یا طاقت میں نہیں، کو پورا کرنا (جائز) نہیں۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2872) سنن أبي داؤد كِتَاب الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَاب مَا يُؤْمَرُ بِهِ مِنْ الْوَفَاءِ بِالنَّذْرِ رقم (2881)