1067 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1067
Hadith in Arabic
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَا يَتَطَيَّرُ مِنْ شَيْءٍ وَكَانَ إِذَا بَعَثَ عَامِلًا سَأَلَ عَنْ اسْمِهِ فَإِذَا أَعْجَبَهُ اسْمُهُ فَرِحَ بِهِ وَرُئِيَ بِشْرُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ وَإِنْ كَرِهَ اسْمَهُ رُئِيَ كَرَاهِيَةُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ وَإِذَا دَخَلَ قَرْيَةً سَأَلَ عَنْ اسْمِهَا فَإِنْ أَعْجَبَهُ اسْمُهَا فَرِحَ وَرُئِيَ بِشْرُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ وَإِنْ كَرِهَ اسْمَهَا رُئِيَ كَرَاهِيَةُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ.
Hadith in Urdu
عبداللہ بن بریدہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كسی چیز سے بدشگونی نہیں لیا كرتے تھے۔ اور آپ جب كسی عامل كوبھیجتے تو اس كے نام كے بارے میں پوچھتے، جب اس كا نام آپ كو پسند آتا تو آپ خوش ہو جاتے اور آپ كے چہرے میں اس كی تروتازگی دیكھی جاتی، اور اگر اس كا نام پسند نہ آتا تو نا پسندیدگی آپ كے چہرے میں دیكھی جاتی، اور جب كسی بستی میں داخل ہوتے تو اس كا نام پوچھتے، اس كا نام پسند آجاتا تو خوش ہو جاتے اور آپ كے چہرے پر تروتازگی دیكھی جاتی اور اگر اس كا نام پسند نہ آتا تو آپ كے چہرے میں اس كی كراہیت دیكھی جاتی۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (762) سنن أبي داؤد كِتَاب الطِّبِّ بَاب فِي الطِّيَرَةِ رقم (3419)