1053 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1053
Hadith in Arabic
عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طَلَعَ رَاكِبَانِ فَلَمَّا رَآهُمَا قَالَ كِنْدِيَّانِ مَذْحِجِيَّانِ حَتَّى أَتَيَاهُ فَإِذَا رِجَالٌ مِنْ مَذْحِجٍ قَالَ فَدَنَا إِلَيْهِ أَحَدُهُمَا لِيُبَايِعَهُ قَالَ فَلَمَّا أَخَذَ بِيَدِهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَرَأَيْتَ مَنْ رَآكَ فَآمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ مَاذَا لَهُ؟ قَالَ: طُوبَى لَهُ قَالَ: فَمَسَحَ يَدِهِ فَانْصَرَفَ ثُمَّ أَقْبَلَ الْآخَرُ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ لِيُبَايِعَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنْ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ وَلَمْ يَرَكَ قَالَ طُوبَى لَهُ ثُمَّ طُوبَى لَهُ ثُمَّ طُوبَى لَهُ قَالَ فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ فَانْصَرَفَ.
Hadith in Urdu
ابو عبدالرحمن جہنی سے مروی ہے انہوں نے كہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس تھے۔ دوسوار آئے جب آپ نے انہیں دیكھا توفرمایا: دونوں كندی ہیں۔ مذحجی ہیں۔ جب وہ آپ كے پاس آگئے تو وہ(مذحج)كے آدمی تھے۔ ان میں سے ایك آپ كی بیعت كرنے كے لئے آگے بڑھا جب اس نے آپ كا ہاتھ پكڑا تو كا : اے اللہ كے رسول آپ كا اس شخص كے بارے میں كیا خیال ہے جس نے آپ كو دیكھا تو آپ پر ایمان لایا، آپ كی تصدیق كی اور آپ كی پیروی كی، اس كے لئے كیا اجر ہے؟ آپ نے فرمایا : اس كے لئے طوبی(جنت کی خوش خبری )ہے۔ اس نے آپ كا ہاتھ چھوا پھر واپس ہو گیا، پھر دوسرا شخص آگے آیا اور بیعت كرنے كےلئے آپ كا ہاتھ پكڑا اور كہا : اے اللہ كے رسول آپ كا اس شخص كے بارے میں كیا خیال ہے جو آپ پر ایمان لایا، آپ كی تصدیق كی، اور آپ كی پیروی كی اور آپ كو نہیں دیكھا؟ آپ نے فرمایا: اس كے لئے خوشخبری ہے ، اور پھر اس كے لئے خوشخبری ہے۔ پھر اس كے لئے خوشخبری ہے۔ اس شخص نے آپ كا ہاتھ چھوا اور واپس پلٹ گیا۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3432) مسند أحمد رقم (16747) المعجم الكبير للطبراني رقم (18193)