1043 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1043
Hadith in Arabic
) عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَصَلَّى الصَّلَوَاتِ وَحَجَّ الْبَيْتَ لَا أَدْرِي أَذَكَرَ الزَّكَاةَ أَمْ لَا إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ إِنْ هَاجَرَ فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ مَكَثَ بِأَرْضِهِ الَّتِي وُلِدَ بِهَا قَالَ مُعَاذٌ أَلَا أُخْبِرُ بِهَا النَّاسَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : ذَرِ النَّاسَ يَعْمَلُونَ فَإِنَّ فِي الْجَنَّةِ مِائَةُ دَرَجَةٍ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَـيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَالْفِـرْدَوْسُ أَعْلَى الْجَنَّةِ وَأَوْسَطُهَا وَفَـوْقَ ذَلِكَ عَرْشُ الرَّحْمَنِ وَمِـنْهَا تُفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ فَإِذَاسَأَلْتُمُ اللهَ فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ.
Hadith in Urdu
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان كے روزے ركھے ،نماز ادا كی اور بیت اللہ كا حج ادا كیا، مجھے معلوم نہیں آپ نے زكاۃ كا ذكر كیا یا نہیں تو اللہ تعالیٰ پر لازم ہے كہ اسے بخش دے۔ اللہ كے راستے میں ہجرت كی یا اپنی اسی زمین میں بیٹھا رہا جس میں پیدا ہوا۔ معاذ نے كہا: كیا میں لوگوں كو خبر نہ دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں كو ان كے حال پر چھوڑ دو وہ عمل كرتے رہیں كیوں كہ جنت میں سو درجے ہیں ہر دو درجوں كے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین وآسمان كے درمیان ہے، اور فردوس جنت كا وسطی اور بلند ترین حصہ ہے ۔ اس كے اوپر رحمن كا عرش ہے ، اسی سے جنت کی نہریں جاری ہیں۔ جب تم اللہ سے سوال كرو تو فردوس كا سوال كرو۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1913) سنن الترمذي كِتَاب صِفَةِ الْجَنَّةِ بَاب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ دَرَجَاتِ الْجَنَّةِ رقم (2453)