یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف قمر جا وید با جو ہ نے ایسا دبنگ اعلان کر دیا کہ کشمیر یو ں کے دل جیت لیے

5 Years ago

لاہور (سوشیوآن زدران نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھی توجہ ہے، ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی ، جس میں ملک کودرپیش اندرونی اور بیرونی سکیورٹی چیلنجز اور جیو اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا،علاقائی امن بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا.

اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایل اوسی ، ورکنگ باؤنڈری اور مشرقی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج کی آپریشن تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا. کانفرنس کے شرکاء نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے. ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں. انہوں نے کہا کہ امن وامان کے استحکام کی کامیابی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اب ہمیں امن کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے. تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے. کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم بھی زیربحث آئے. پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں. کشمیری عوام ہمارے بھائی ہیں.