بلوچستان میں 5 سال گزرنے کے بعد بھی فوڈاتھارٹی قائم نہ ہوسکی

بلوچستان میں 5 سال گزرنے کے بعد بھی فوڈاتھارٹی قائم نہ ہوسکی

کوئٹہ: 5 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بلوچستان میں فوڈاتھارٹی قائم نہ ہوسکی۔

بلوچستان میں فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 میں منظور ہوا تھا جب کہ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی اسامی بھی تخلیق کی گئی تھی لیکن تاحال عملی طور پر اقدامات نظر نہیں آرہے۔

باوثوق ذارئع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی 2 رکنی گورننگ باڈی کے ارکان کے نام محکمہ خوراک کی جانب سے حکومت کو بھیج دئیے گئے ہیں، فوڈ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے لیے 3 اراکین صوبائی اسمبلی نوبزادہ گہرام بگٹی ، اصغر اچکزئی ، میرسکندر عمرانی اور چیمبر آف کامرس کے دو ممبران سمیت مختلف سیکرٹریز، فوڈ آپریٹرز ، فارمرز، تاجران اور ہوٹلزمالکان کے نام شامل ہیں جب کہ اس سال فوڈ اتھارٹی ڈیپارٹمنٹ کے لئے پی ایس ڈی پی میں بجٹ بھی رکھا گیا ہے۔...