اپوزیشن کی تمام باتیں منظور لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعظم

اپوزیشن کی تمام باتیں منظور لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام باتیں ماننے کو تیار ہیں لیکن احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو کمیٹی پارلیمنٹ میں احتساب کرتی ہے اس پر شہباز شریف کو چیئرمین بنا دیا گیا جس پر دنیا میں ہماری جمہوریت کا مذاق اڑ رہا ہے، ایک طرف اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کو مقدس کہتی ہیں لیکن دوسری طرف کرپٹ لوگوں کو پارٹی سربراہ بنا کر پارلیمان کی توہین کرتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام باتیں ماننے کو تیار ہیں لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ نئی نسل کا مستقبل کرپشن فری پاکستان سے جڑا ہے جب تک کرپشن ختم نہیں کی گئی تو ملک کے مستقبل کو خطرات لاحق رہیں گے۔...