بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا 143 واں یوم پیدائش ملی یکجہتی اور جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے جب کہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے۔ تقریب میں پی ایم اے کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوگا، گارڈ کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو وزیر مینشن کراچی میں جناح پونجا کے گھر پیدا ہوئے، آپ اپنے 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور ممبئی میں حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلےگئے جہاں سے 1895 میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی گہری دلچسپی لینے لگے...-