ڈاکوؤں سے واپس لئے گئے پیسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے، وزیر اعظم

ڈاکوؤں سے واپس لئے گئے پیسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ حکومت کی ترجیح تعلیم ہے اور اب جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے ہیں ہمارے حکمران عالیشان محل میں رہتے ہیں جب کہ مجھ میں تبدیلی برطانیہ کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھنے کے بعد آئی ، برطانیہ کا جی ڈی پی متعدد اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا گھر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سادہ سی عمارت میں تھا۔...