وزیر اعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون، کشمیر میں قتل عام بند کرانے کا مطالبہ

وزیر اعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون، کشمیر میں قتل عام بند کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر جارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔...