کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے ظلم و جارحیت پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کشمیر کی صورت حال پر مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں بھارتی جارحیت اور ظلم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی ترجمانی کرتے ہوئے مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد پیش کرنے سے قبل انہوں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ جنت نظیر کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔...