کشمیریوں کے قتل عام پر دنیا اتنی بے حس کیسے ہوسکتی ہے، وزیر خارجہ

کشمیریوں کے قتل عام پر دنیا اتنی بے حس کیسے ہوسکتی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش رہنے پر عالمی برداری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اتنی بے حس کیسے ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج قتل عام پر اتر آئی ہے، پہلے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جاتی تھی لیکن اب شہید کرنے کے لیے سیدھی فائرنگ کی جاتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کی ترجیحات میں کشمیر شامل نہیں لیکن وہ اتنی بے حس اور لاتعلق کیسے ہوسکتی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو بولنے میں تو کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے، اگر کشمیر پر آوازاٹھانے میں دقّت ہے تو کم از کم انسانی حقوق پر تو آواز اٹھائیں۔...