خیبر پختونخوا میں 2018 میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی

خیبر پختونخوا میں 2018 میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی

پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں سال دہشت گردی کے 34 واقعات رونما ہوئے، پچھلے
سال 47 واقعات رونما ہوئے تھے جو 27.65 فیصد کم ہے،
اسی طرح بھتہ خوری کے واقعات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے
کو ملی۔ رواں سال کے دوران بھتہ خوری کے 36 واقعات رونما ہوئے، پچھلےسال 42 واقعات رونما ہوئے تھے جو 14.28 فیصد کمی کو
ظاہر کرتی ہے۔ پچھلے سال ٹارگٹ کلنگ کے 29 واقعات رونما ہوئے،
رواں سال 28 واقعات رونما ہوئے جو کہ 3.45 فیصد کو کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اغواء برائے تاوان کے سال 2017 میں 6 اور سال 2018 کے دوران 5واقعات رونما ہوئے جو 16.67 فیصد کم ہے۔...