معروف نعت خواں جنید جمشید کی دوسری برسی آج منائی گئی۔

معروف نعت خواں جنید جمشید کی دوسری برسی آج منائی گئی
کراچی: معروف نعت خواں جنید جمشید کی دوسری برسی آج (جمعے
کو) منائی گئی
جنید جمشید 2 سال قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے تاہم آج (جمعے کو) ان کی منائی گئی ہے۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو پیدا ہوئے، لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے ڈگری لینے کے بعد انھوں نے ’’وائٹل سائنز‘‘ کے نام سے میوزیکل گروپ بنایا، ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ نے جنید جمشیدکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

2004 میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اور گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی جانب راغب ہو گئے، جنید جمشید کی پڑھی گئی نعتوں کو بھی بے انتہا مقبولیت ملی۔...