بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پھیلارہے ہیں، شہریار آفریدی

بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پھیلارہے ہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک میں انتشار پھیلارہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پھیلارہے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

شہر یار آفرید نے کہا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ نڈر افسر تھے اوران کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے،ریاست شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثا کے ساتھ ہے، بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کی ذمہ داری حکومت کی ہے، وزیراعظم نے طاہر داوڑ کے اہلخانہ کے لیے 5 کروڑ امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور جے آئی ٹی قائم کی، اس کے علاوہ حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹیرینز کمیٹی بنائی جائے گی جو جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔..