منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں، چیف جسٹس۔

*- منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں، چیف جسٹس*

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں۔

سپریم کورٹ میں منرل واٹر کمپنیوں کا پانی فروخت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ گندگی نہ ڈالیں تو دریاؤں کا پانی پینے کے لئے بہترین ہے، کراچی میں زیر زمین پانی کی سطح 1300فٹ تک پہنچ چکی ہے، پنجاب میں نہریں خشک ہو چکی ہیں، سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگ ہیں، منرل واٹر کمپنیاں ماہانہ سات ارب لیٹر پانی نکالتی ہیں اور آلودہ پانی بغیر ٹریٹمنٹ زیرزمین بہا دیا جاتا ہے۔...