ہنجروال کے علاقے میں سٹیج ڈانسرکو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا

ہنجروال کے علاقے میں سٹیج ڈانسرکو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک اور سٹیج ڈانسر کا قتل کردیا گیا ہے ،شہناز بی بی گزشتہ روز دبئی سے گھر پہنچی تو مردہ حالت میں پائی گئی۔

مقتولہ کی والدہ نجہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی جبکہ مقتولہ کے جسم پر کوئی تشدد کے نشان موجود نہیں۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا گیا ہے۔